Homeخبریںسرگودھا،مسلح افراد کی فائرنگ کے مختلف واقعات میں نوجوان اور دوشیزہ سمیت...

سرگودھا،مسلح افراد کی فائرنگ کے مختلف واقعات میں نوجوان اور دوشیزہ سمیت تین افراد جاں بحق

سرگودھا( ہمگام نیوز)مسلح افراد کی فائرنگ کے مختلف واقعات میں نوجوان اور دوشیزہ سمیت تین افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا جن کی نعشیں ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

 سرگودھا کے چک 23 جنوبی میں عبدالروف اور ماجد کے درمیان بکرے کی فروخت پر جھگڑا ہوا تو مشتعل نوجوان عبدالروف نے فائرنگ کر کے ماجد کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا اور سرگودھا ریجن کے علاقہ کندیاں کے محلہ حاجی آباد میں مبینہ طور پر گھر میں فائرنگ سے جواں سال ہمشیرہ جاں بحق ہو گئی۔

جبکہ سرگودھا فیصل آباد روڈ پر چک باوا میں لڑائی جھگڑے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے25 سالہ نعمان جاں بحق اور 33 سالہ دلاور حسین بازو پر فائر لگنے سے شدید زخمی ہو گیا ان واقعات کے مقتولین اور ذخمی کو ہسپتالوں میں منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

Exit mobile version