کوئٹہ (ہمگام نیوز ) سریاب روڈ سے پولیس کو دوران گشت ایک شخص کی لاش ملی ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو سریاب پولیس کو دوران گشت مدینہ پٹرول پمپ کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جسے قبضے میں لے کر ہسپتال پہنچادی پولیس ذرائع کے مطابق متوفی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا متوفی کی لاش کو شناخت کیلئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھو ا دیا ۔


