Homeخبریںسعودی حکومت پاکستان میں اقتصادی منصوبوں میں 10 ارب ڈالر دینے پر...

سعودی حکومت پاکستان میں اقتصادی منصوبوں میں 10 ارب ڈالر دینے پر رضامند

اسلام آباد:(ہمگام نیوز ویب ڈیسک ) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستان نے اپنے خراب معاشی صورتحال کے باعث عمران خان کی دورہ سعودی عرب میں سعودی حکمرانوں نے پاکستان کو 10 ارب ڈالر دینے پر رضامند ہوگئے ہیں ،تفصیلات کے مطابق یہ رقم اقتصادی منصوبوں کی صورت میں پاکستان کو ملے گی۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران پاکستان نے 15 ارب ڈالر کے پیکیج کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کے جواب میں سعودی حکومت 10 ارب ڈالر دینے پر رضامند ہوگئی ہے، یہ رقم اقتصادی منصوبوں کی صورت میں پاکستان کو ملے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان میں آئل سٹی بھی تعمیر کرے گا یہ آئل سٹی گوادر میں سی پیک منصوبے کا حصہ ہوگا اس سے قبل آئل سٹی چین کو بنانا تھا۔
پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سعودی عرب کو سی پیک منصوبے میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے، سعودی عرب تیسرے شراکت دار کے طور پر سی پیک میں شامل ہوگا، ان کے دعوہ کے مطابق سعودی عرب کے اقتصادی پارٹنر بننے سے بڑی سرمایہ کاری اس منصوبے سے پاکستان میں آئے گی۔واضح رہے کہ اس وقت چین کی خلیجی عرب ممالک سے تیل کی درآمدات کو گوادر سے سنکیانگ تک پہنچانے کا ایک منصوبہ بھی زیر غور ہے اور گوادر سے سنکیانگ تک تیل کی ایک نئی پائپ لائن بچھانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس کی یومیہ صلاحیت دس لاکھ بیرل ہوگی۔

Exit mobile version