Homeخبریںسعودی عرب: جنوب سرحدی علاقوں کی طرف چھوڑے جانے والے حوثی ڈرون...

سعودی عرب: جنوب سرحدی علاقوں کی طرف چھوڑے جانے والے حوثی ڈرون کو فضاء میں تباہ کر دیا گیا

ریاض(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لئے سرگرم عرب اتحاد کے دعوے کے مطابق سعودی عرب کے جنوبی سرحدی علاقوں کی طرف چھوڑے جانے والے بارودی حوثی ڈرون کو فضاء میں ہی تباہ کر دیا گیا ہے۔

عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہا کہ ’حوثی ملیشیا دانستہ طور پر شہریوں اور شہری اہداف کو نشانہ بنا کر اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے‘۔

بیان میں کہا گیا کہ ’ عرب اتحاد کی طرف سے بین الاقوامی قانون کے مطابق عام شہریوں کو خطرے سے بچانے کے لیے تمام عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں‘۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے عرب اتحاد کے ترجمان کے حوالے سے بتایا تھا کہ ’ جازان ریجن میں اہداف کی جانب سے بھیجے گئے بارود سے لدے 2 ڈرون اور 4 بیلسٹک میزائل فضاء میں ہی تباہ کردیے گئے‘۔

Exit mobile version