یکشنبه, سپتمبر 22, 2024
Homeخبریںسعودی عرب نے کابل میں خود کش حملے کی مذمت کی ہے۔

سعودی عرب نے کابل میں خود کش حملے کی مذمت کی ہے۔

 

ریاض (ہمگام نیو) مانیٹرینگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے کے قریب خود کش حملے میں متعدد بے گناہوں کا قتل اور بیسیوں افراد کا زخمی ہونا قابل افسوس ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ سعودی عرب ہر قسم کی دہشت گردی اور مجرمانہ اعمال کی مذمت کرتے ہوئے برادر افغان ملک کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

سعودی حکومت دھماکے میں ہلاک شدگان کے اعزہ سے دل ہمدردی کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کرتی ہے جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی امید رکھتی ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز