سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںسعودی عرب پر بیلسٹک میزائل سے حملہ

سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل سے حملہ

ریاض ( ہمگام نیوز)یمن سے دو بیلسٹک میزائل سعودی عرب پر داغے جانے کی اطلاعات ہیں۔ سعودی حکام کے مطابق ان میں ایک میزائل کو فض میں ہی تباہ کر دیا گیا جب کہ دوسرا  شہر نجران کے قریب ریگستان میں ایک غیر آباد علاقے میں جا گرا۔ اس دوران کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ سعودی عرب کی قیادت میں قائم ایک عسکری اتحاد یمن میں ایران نواز  باغیوں کے خلاف فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز