Homeخبریںسندھ کے بعد وفاقی سطح پر بھی کورونا وائرس کی 2 مزید...

سندھ کے بعد وفاقی سطح پر بھی کورونا وائرس کی 2 مزید نئی اقسام کی تصدیق

 

اسلام آباد(ہمگام نیوز) سندھ کے بعد وفاق نے بھی پاکستان میں کورونا وائرس کی دو مزید نئی اقسام کی موجودگی کی تصدیق کرلی ہے۔

وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی مزید 2 نئی اقسام سامنے آئی ہیں، یہ 2 نئی اقسام افریقی اور برازیلی کورونا وائرس کی ہیں۔

حکام نیشنل ہیلتھ سروسز کا کہنا ہے کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میں کیے گئے ٹیسٹ میں نئی اقسام پائی گئیں، نیشنل ہیلتھ سروسز اور این سی او سی کورونا وائرس کی اقسام پر مکمل محتاط اور الرٹ ہیں۔

وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وائرس کی جو بھی قسم ہو، ایس اوپیز پر عمل میں تحفظ ہے، افریقی اور برازیلی اقسام کے کورونا کی کنٹیکٹ ٹریسنگ شروع کر دی گئی ہے۔

وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ماسک پہننا یقینی بنائیں، گھر سے بلاضرورت باہر مت نکلیں، سماجی فاصلے کو عملی طور پر یقینی بنائیں۔

حکام نیشنل ہیلتھ سروسز کا یہ بھی کہنا ہے کہ 40 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کورونا وائرس کی ویکیسن لگوائیں۔

Exit mobile version