ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز) سوئی اور اوچ کے مختلف مقامات پر پاکستانی فوج اور اسکے دیگر اداروں کی جانب سے گزشتہ شب سے زمینی و فضائی ظالمانہ کارراوائیاں جاری۔
بی آر پی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی کے مطابق پاکستانی فوج کی جانب سے جاری فوجی بربریت گنڈوئی، سوناری پٹ، سردار پٹ، بشک، ڈام اور لاگھر داون کے مقامات پر جاری ہیں۔
دیگر ذرائع کے مطابق گزشتہ شب سوئی کے علاقوں عدل خان کالونی اور محمد کالونی میں پاکستانی آرمی اور اسکی ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکار گھروں میں گھس گئے جہاں خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانا بنایا اور لوٹ ماری کی۔
بلوچ چادر و چاردیواری کی تقدس کو پامال کے دوران اہلکاروں نے چار بلوچ نوجوانوں کو بھی اغواء کرکے لاپتہ کردیا ہے جنکی بازیابی کیلئے کروڈوں کے تاوان کی مانگ کی جارہی ہے۔
ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی اور اوچ کے مختلف مقامات پر جاری پاکستانی فوج کے فضائی و زمینی آپریشن کے دوران نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔