ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز) پاکستانی زیرِ قبضہ بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج نے چھاپے مار کر ایک درجن لوگوں کو اغوا کرنے کے بعد لاپتہ کردیا۔

جبرطور پر گمشدگی کا شکار ہونے والے سات افراد کی شناخت دوست علی ولد دوستین بگٹی، بالاچ ولد شاخ مور بگٹی، دلشاد ولد عابد حسین بگٹی، یاسین ولد غلام مصطفح بگٹی، صلح ولد ہزار خان بگٹی، یوسف ولد ظہور بگٹی اور پوپل ولد لال بخش بگٹی کے ناموں سے ہوئی ہے۔