سوات (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق سوات کے علاقے مٹہ میں جمعیت کے امیدوار کے گاڈی پر فائرنگ کی گئی ہے .
تفصیلات کے مطابق سوات مٹہ درشخیلہ میں نامعلوم مسلح افراد نے قاری رحیم اللّہ کے گاڈی پر فائرنگ کی .
اس فائرنگ کے نتیجے میں جمعیت کے امیدوار قاری رحیم اللہ محفوظ رہے جبکہ گاڑی کو گولی لگنے سے نقصان پہنچا ہے.
واضح رہے کہ قاری رحیم اللّہ جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما ہیں .