سوراب : (ہمگام نیوز) گوادر سے واپس آنے والے بلوچ راجی مچُی کی کاروان تربت ، پنجگور اور گریشہ سے ہوتے ہوئے آج سوراب پہنچا، جسے تمام علاقوں میں عوامی سپورٹ حاصل ہوا ،
عوام نے ہر جگہ پر بلوچ راجی مچُی کا پروقار استقبال کیا ، اور تمام جلسوں میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی ۔
گریشہ سے بلوچ راجی مچُی کا کاروان آج دوپہر دو بجے کے قریب سوراب پہنچا ، جہاں پر سوراب کے عوام نے استقبال کیا ، اور جلسے میں ہزاروں کی تعداد میں بلوچ عوام نے شرکت کی ،
ڈاکٹر ماہرنگ سمیت دیگر رہنماؤں نے تقاریر کیں ،
جلسے کے اختتام پر بلوچ راجی مچُی شہداء کی یاد میں راجی سوگندی دیوان کیا گیا ،
آخر میں رہنماؤں نے سوراب کے عوام کا شکریہ ادا کیا ،