سوراب (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے شہر سوراب سے گذشتہ دنوں جبری طور پر لاپتہ کیے گئے نوجوانوں میں سے دو بازیاب ہوگئے جبکہ شهید جلیل ریکی کا کزن تاحال لاپتہ ہیں۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ دنوں سوراب بازار سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہونے والے دو نوجوان محمد عرفان ولد محمد حکیم ریکی اور ذالقرنین ولد حاجی فرید ریکی گزشتہ رات کراچی سے بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔
یادرہے جلیل ریکی کا کزن محمد آصف ریکی اور الہ دین ریکی والد شبیر احمد کو 30 مارچ شام 5 بجے مذکورہ نوجوانوں کے ساتھ جبری طور پرحراست میں لیکر علاقے کے ملٹری کیمپ میں منتقل کردیا گیا تھا جس کے بعد لاپتہ نوجوانوں کے اہلخانہ نے سوراب تھانہ میں ابتدائی رپورٹ درج کروائی تھی۔مذکورہ نوجوان باریاب ہوگئے لیکن جلیل ریکی کا کزن تاحال لاپتہ ہیں ۔
ہیومن رائٹس کونسل آف بلوچستان ،سماجی اور سیاسی جماعتوں و تنظیمیوں کی طرف سےجبری گمشدگی کی موجودہ لہر کے خلاف سخت ردعمل دیتے ہوئے قابض ریاست کی اس غیر انسانی عمل کی شدید مذمت کی گئی ہے