سوراب: (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے سوراب میں تاریکی ڈیم کے قریب واقع ایک استحصالی پروجیکٹ، کریش پلانٹ پر رات تقریباً دس بجے مسلح افراد نے حملہ کیا۔
ذرائع کے مطابق حملے کے دوران مسلح افراد نے بھاری مشینری کو نذرِ آتش کر دیا اور تمام آلات کو ناکارہ بنا دیا۔ حملہ آوروں نے ڈوزر، لوڈر، ٹریکٹروں کے ٹائر برسٹ کر دیے اور متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی۔
حملے کے بعد مسلح افراد بحفاظت فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔


