سوراب (ہمگام نیوز) سوراب پبلک لائبریری کمیٹی ممبران نے اپنے بیان میں کہاکہ لائبریری اقوام کی ترقی میں سب سے زیادہ اور اہم کردار ادا کرتی آرہی ہے۔لائبریری وہ جگہ ہے جہاں سے دنیا کے عظیم انسان نکل کر سامنے آئے جس طرح ایک کمزور جسم کو صحت مند بنانے کیلئے خوراک ضروری ہے اسی طرح ایک کمزور اور مفلوج ذہن کو صحت مند بنانے کیلئے کتابیں درکار ہیں ایک لکھاری نے کتاب دوستی اور لائبریری کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا ہیں کہ ” میں نے ہمیشہ تصور کی ہے کہ جنت ایک قسم کی لائبریری ہوگی”سوراب پبلک لائبریری کی ابتدا آج سے دوسال پہلے ڈسٹرکٹ سوراب کے کچھ اسٹوڈنٹس نے کیا تھا جو کہ سوراب کے عوام اور نوجوان طبقے کیلئے ایک نعمت سے کم نہیں،انہی اسٹوڈنٹس کی نگرانی میں سوراب کے نوجوان طالبعلموں نے انتک محنت کر کے لائبریری کو فعال کیا اور اس میں طالبعلم ، استاد اور نوجوان طبقے نے کتاب دوستی کا ثبوت دے کر لائبریری کو رونق بخشی لیکن ابھی صرف دوسال ہی گزرے تھے کہ سوراب پبلک لائبریری بند ہوگئی۔ بند ہونے کا جب وجہ پوچھا گیا تو معلوم ہوا کہ لائبریری کیلئے کوئی سرکاری جگہ مختص نہیں ہے۔ لائبریری جب سے کھلا تھا اسی دن سے ڈسٹرکٹ سوراب کے تعلیم یافتہ اور کتاب دوست طبقہ کی خوشی دیدنی تھی،ہم اعلی اقتدار اور ڈسٹرکٹ سوراب کے تمام باشعور اور تعلیم دوست آفیسران سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ سوراب پبلک لائبریری کے مسئلے کو سنجیدگی سے لے کر اس مسئلے کو جلد ازجلد حل کیا جائے تاکہ طالبعلم اور نوجوان طبقہ لائبریری جیسے نعمت سے محروم نہ رہیں.