Homeخبریںسوشل میڈیا میں بحث غیر انقلابی عمل ہے۔ بی این ایم شہید...

سوشل میڈیا میں بحث غیر انقلابی عمل ہے۔ بی این ایم شہید غلام محمد

 کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ نیشنل مومنٹ (شہید غلام محمد ) کے مرکز ی ترجما ن نے جاری کردہ بیان میں سوشل میڈیا میں منفی بحث ومباحثہ اور تحریک سے وابسطہ رہنما ﺅں اور پارٹیوں پر ذاتی عنا رو حملوں کو خطرناک قراردیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے رویے تحریک کیلئے نہ صرف نقصان د ہ عمل ہے بلکہ موجودہ حالات میں کسی بھی طرح سے فائدہ مند نہیں ہیں۔اس طرح کے غیر سائنسی اور غیر انقلابی عمل مظلوم بلوچ قوم کو نہ صرف نا امیدی اور مایوسی کی طرف دکھیل دینگے ۔بلکہ جگ ہنسائی کا ذریعہ بھی بن جائینگے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ جدید دور میں سوشل میڈیا کی افادیت اور اہمیت سے کسی بھی طرح سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔آج کی جدید دنیا گلوبل ولیج اور ایک جدید خاندان بن چکا ہے اس میں کوئی بھی واقعہ یا خبر پل بھر میں سارے انسان تک پہنچ جاتی ہے۔لہذا اس اہم جدید سائنسی سہولت کا استعمال بامقصد اور اجتماعی فوائد اور علم واگاہی معلومات کا باعث بن جانا چائیے ۔نہ کہ بے مقصد اور بے مصرف ہوکر بے علمی کا ذریعہ۔ترجمان نے مزید کہا کہ بی این ایم (شہید غلام محمد ) کے جہدکار سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کرکے اپنے شہید قائد کے فکر وفلسفہ کے مطابق ہر قسم کے تصادمی کیفیت سے گریز کرکے صرف اور صرف بلوچ قوم کی عظیم تحریک کو جدید اور سائنسی انداز میں ساری دنیا کے سامنے پیش کریں۔اورکسی بھی قسم کے الزامات تراشیوں اور فضول بحث ومباحثہ سے کا حصہ بننے سے اجتناب کرکے علمی مواد کو ذریعہ بنائیں یہ عمل ہی تحریک کیلئے ترقی کا باعث بن جائیگا اور اسی میں ہی سب کی کامیابی ہے۔

Exit mobile version