امریکہ : (ہمگام نیوز ) امر یکہ کی ریاست فلوریڈا کے گورنر ‘رون ڈی سانٹس’ نے بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو محدود کرنے پر مبنی قانونی بِل کی منظوری دے دی ہے۔
ڈی سانٹس نے، 14 سال سے کم عمر بچوں کے لئے سوشل میڈیا پیج کی ممانعت اور 14 سے 15 سالہ بچوں کے، والدین کی اجازت سے، سوشل میڈیا پیج بنا سکنے پر مبنی قانونی بِل کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے بچے ڈپریشن کا شکار ہو جاتے، خود کو نقصان پہنچاتے اور بعض اوقات خودکشی کر لیتے ہیں۔
مذکورہ بِل بچوں کی جنسی مواد والے صفحات تک رسائی کو بین کرے گا والدین کو اپنے بچوں کی حفاظت کا امکان فراہم کرے گا۔
توقع ہے کہ قانون یکم جنوری 2025 کو نافذ کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ فلوریڈا صوبائی اسمبلی نے 25 جنوری کو، والدین کی منظوری لئے بغیر 16 سال سے کم عمر بچوں کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال محدود کرنے پر مبنی ،قانونی بِل کی منظوری دے دی تھی لیکن ڈی سانٹس نے اس موقف سے کہ بِل منظور کر کے والدین کے حقوق کی خلاف ورزی کی گئی ہے بِل کو ویٹو کر دیا تھا۔