سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںسول ایوی ایشن اتھارٹی نے بند ہونے والی فضائی سروس بحال کردی

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بند ہونے والی فضائی سروس بحال کردی

کراچی (ہمگام نیوزڈیسک) پاکستان انڈیا کشیدگی کے بعد بند ہونے والی فضائی حدود کھول دی گئی جس کے بعد شام 6 بجے سے پروازوں کی آمدو رفت کا آغاز ہوجائے گا۔

سول ایوی ایشن CAA کے مطابق پہلے مرحلے میں کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کے ایئرپورٹس فضائی آپریشن کے لیے کھول دیےگئے۔

جبکہ لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد ،ملتان ایئرپورٹ فی الحال کمرشل پروازوں کے لیے بند رہیں گے۔

اس کے علاوہ سی اے اے نے ٹوئٹر پر فضائی حدود بند ہونے کا نوٹیفکیشن کی مدت ختم ہونے کا اعلان کیا اور مسافروں سے درخواست کی کہ اپنی پروازوں کی معلومات کے لیے کے متعلقہ ایئر لائنز سے رابطہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز