پیرس ( ہمگام نیوز) فرانس نے جنگ بندی میں توسیع کے بعد سوڈان سے مزید شہریوں کے انخلا کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے۔

فرانس کی وزارتِ خارجہ کے مطابق سوڈان سےمزید شہریوں کا انخلا کیا جائے گا، برطانیہ،امریکا، کینیڈا،اٹلی اورسوئیڈن کے شہریوں کو بھی نکالا جائے گا۔

غیرملکی میڈیا کےمطابق سوڈانی فوج نے جنگ بندی میں 72 گھنٹے کی توسیع کی ابتدائی منظوری کا اعلان کردیا۔

فرانس کی وزارتِ خارجہ کے مطابق سوڈان سے اب تک 936 افراد کا انخلا کرایا جا چکا ہے۔

علاوہ ازیں سوڈان سے 58 ممالک کے 1687 افراد کو بھی بحری جہاز کے ذریعے سے سعودی عرب پہنچا دیا گیا۔