راولپنڈی (ہمگام نیوز) سیالکوٹ گیریژن کےقریب گولہ بارود کے شیڈ میں حادثاتی طور پر آگ لگ گئی، بروقت اقدامات کی وجہ سے نقصانات پر فوری طور پر قابو پالیا گیا۔
قابض پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیالکوٹ گیریژن کےقریب گول بارود کے شیڈ میں حادثاتی طور پر لگنے والی آگ پرمکمل طورپر قابو پا لیاگیا جبکہ آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گولابارود کے شیڈمیں آگ شارٹ سرکٹ کےباعث لگی،بروقت اقدامات کی وجہ سےنقصانات پرفوری طورپرقابو پا لیاگیا۔