دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںسیب و سوران میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل۔

سیب و سوران میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل۔

سیب و سوران:(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز پیر کو پسکوہ تا سراوان اور سوران شہر کے مواصلاتی محور پر مسلح افراد کی جانب سے ایک بلوچ شہری کو اس کی گاڑی پر فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سیب و سوران کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 32 سالہ سالم وہاج ولد عبدالرحمن کو قتل کر دیا گیا۔ جو کہ سراوان کے علاقے بکشان سے اس کا تعلق بتایا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سالم صبح پسکو سے سراوان کے لیے ناشتہ کرنے کے بعد اپنی ذاتی پیوجیوٹ کار میں گھر سے نکلا اور سوران شہر کے قریب نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کر دی۔

رپورٹ کی تیاری کے وقت تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز