Homeخبریںسیریک بلدیہ کے اہلکاروں کی نااہلی سے گاڑی میں اچانک لگی آگ...

سیریک بلدیہ کے اہلکاروں کی نااہلی سے گاڑی میں اچانک لگی آگ سے قریبی مکان کو شدید نقصان پہنچا

سیریک (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 10 جون بروز جمعہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سیریک کے علاقے چالاکو میں ایک سمند گاڑی میں آگ لگ گئی اور وہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی۔

 

واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

 

کہا جاتا ہے کہ آگ لگنے کے بعد، مقامی لوگوں نے سیریک میونسپل فائر ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کیا لیکن فائر گاڑی کی طرف سے پانی کی تاخیر اور ناقص پمپنگ نے فائر ڈیپارٹمنٹ اہلکار عین موقعہ پہنچ نہ سکے ـ

 

فائر بریگیڈ کی عدم تیاری اور مناسب سہولیات کے فقدان کی وجہ سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر والے ایک مکان کو کافی مالی نقصان پہنچا اور شہر کے اندر آگ بھڑک اٹھی۔

 

واضح رہے کہ سیریک شہر بلوچستان سے الگ ہونے والے علاقوں میں سے ایک ہے، گیاوان ثمین کے علاقے میں جسے ایران کے حکمرانوں نے ترقی کے بہانے مادر وطن سے الگ کر دیا تھا، لیکن پھر بھی اس میں انتہائی کم سہولیات موجود ہیں ـ

Exit mobile version