چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںسی ٹی ڈی کا ژوب میں 3 افراد کے ہلاکت کا دعوی

سی ٹی ڈی کا ژوب میں 3 افراد کے ہلاکت کا دعوی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) سی ٹی ڈی نے بیان میں کہا ہے کہ ژوب کے علاقے مرغہ کبزئی میں سی ٹی ڈی اور مبینہ حملوں آوروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 3 حملہ آور ہلاک جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے دعوے کے مطابق گزشتہ شب مرغہ کبزئی میں سی ٹی ڈی اہلکاروں اور نامعلوم حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

دعوے کے بقول فائرنگ کے دوران 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے ہلاک ہونے والے حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔

سی ٹہ ڈی دعوے کے مطابق زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔ مزید کارروائی سی ٹی ڈی کا عملہ کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز