یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںسی پیک شاہراہ پر زمان بلوچ کی گمشدگی کے خلاف دھرنا پر...

سی پیک شاہراہ پر زمان بلوچ کی گمشدگی کے خلاف دھرنا پر فائرنگ

کیچ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض فورسز کے ہاتھوں زمان بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف سی پیک شاہراہ پر دھرنا میں بیٹھے لوگوں کے آس پاس پولیس اور لیویز کے اہلکاروں نے فائرنگ کی ـ

علاقائی زرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے فائرنگ کی وجہ دھرنے پر بیٹھے لوگوں کو ڈرانا، دھمکانا تھا تاہم اس حوالے سے مزید معلومات آنا باقی ہے ـ

واضح رہے زمان بلوچ کے اہلخانہ نے قابض فورسز کے ہاتھوں زمان بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف ہوشاپ شاہراہ پر دھرنا دے کر سی پیک روڈ کو بند کردیا. زمان بلوچ کے اہلخانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ زمان بلوچ کو جلد بازیاب کرایا جائے تاہم دوسری صورت میں زمان بلوچ کی بازیابی تک سی پیک شاہراہ بند رکھا جائے گا ـ

واضح رہے زمان بلوچ کو 10 فروری 2023 کو سیکورٹی فورسز نے تربت سے گرفتار کرکے اغوا کیا تھا جو تاحال لاپتہ ہیں ـ

زمان بلوچ کی اہلخانہ کا کہنا ہے یہ پہلی بار نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی زمان بلوچ اور ان کے بھائی کو سیکورٹی فورسز نے 9 جون 2022 کو جبری طور پر لاپتہ کیا تھا جو 6 مہینے بعد رہا ہو کر منظر عام پر آیا تھا ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز