یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںشال، بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کا...

شال، بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 6041ویں روز بھی جاری

شال (ہمگام نیوز) بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زیرِ اہتمام قائم احتجاجی کیمپ تنظیم کے چیرمین نصراللہ بلوچ کی قیادت میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 6041ویں روز بھی جاری ہے۔

اس موقع پر مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا، لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کیا اور جبری گمشدگیوں، بالخصوص بلوچ خواتین کی جبری گمشدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ ہماری طویل پرامن احتجاج کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہم بلوچستان اور پاکستان کو جبری گمشدگیوں سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں ، ہم چاہتے ہیں ملک میں آئین کی بالادست ہوں، یہاں کسی کے ساتھ ظلم و نااانصافی نہ ہوں، شہریوں کے ساتھ ملکی قوانین کے تحت رویہ اختیار کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جبری گمشدگیاں ماورائے قانون اقدام اور شہریوں کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، ایک شخص کی جبری گمشدگی کی وجہ سے انکا پورا خاندان ذہنی کرب و اذیت میں مبتلا ہوجاتا ہے، جس کی وجہ سے ان کی زندگی مفلوج ہوکے رہ جاتی ہے۔

اسلیے حکومت اور ملکی اداروں کے سربراہوں کو چاہیے کہ وہ اس مسئلہ کو انسانی ہمدردی کے بنیاد پر دیکھے، تمام لاپتہ افراد کو فوری طور پر بازیاب کرکے منظرِ عام پر لانے میں اپنی کردار ادا کرے، اور اگر کسی پر کوئی الزام ہے تو اسے آئین و قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے، اور جبری گمشدگیوں کے فوری خاتمہ کے حوالے سے ملکی قوانین کے تحت فوری طور پر عملی اقدامات اٹھائے جائیں، تاکہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے حوالے سے جو بےچینی پائی جاتی ہے، اسکا خاتمہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز