چهارشنبه, مارچ 26, 2025
Homeخبریںشال، بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ریلی پر پولیس کا لاٹھی چارج آنسو...

شال، بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ریلی پر پولیس کا لاٹھی چارج آنسو گیس شیلنگ

شال (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق منیر احمد روڈ پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے جاری احتجاجی ریلی پر پولیس نے دھاوا بول دیا۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے کئی مظاہرین کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ریلی میں شریک مظاہرین ریاستی جبر اور جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز