شال: (ہمگام نیوز) قابض پاکستان نے مقبوضہ بلوچستان سے دو لوگ، سابقہ بورڈ کے چیئرمین عارف شاہ کو محکمہ تعلیم سے 170ملین روپے کے کرپشن کے کیس میں گرفتار کیا اور بہت سے ملازمین کے خلاف بھی کرپشن کے کیس ہیں.
لیکن دوسری طرف قابض کے فوجی جنہوں نے وزراء سے الیکشن کے وقت اربوں کے حساب سے پیسہ لیکر انکو الیکشن میں جتوایا اور بلوچستان کی لوٹ مار کرکے آسٹریلیا میں جزائر بنائے انکو کون ہاتھ لگائے گا ؟
اور وہ وزراء جو قابض فوج کی جی حضوری کرکے ارب پتی بن چکے ہیں انکو فری ہینڈ دیا گیا ہے، کون ہے جو ان سے حساب لے ؟
لیکن دوسری طرف ایک عورت جب بلو چستان کی بات کرتا ہے اسکو ملازمت سے برخاست کیا جاتا ہے اور کوئی افسر جسکا کوئی اثر نہیں انکو گرفتار کیا جاتا ہے قابض کی موجودگی میں بلوچستان میں جنگل کا قانون رائج ہے