شنبه, مارچ 1, 2025
Homeخبریںشال اور آواران سے چار بھائیوں سمیت 7 افراد قابض پاکستانی فورسز...

شال اور آواران سے چار بھائیوں سمیت 7 افراد قابض پاکستانی فورسز ہاتھوں لاپتہ، لواحقین کا احتجاج 

شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر شال اور آواران مشکے کے مختلف علاقو ںسے قابض پاکستانی فورسز نے چار بھائیوں سمیت سات نوجوان کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔ شال میں لواحقین نے احتجاجاً شاہراہ کو بند کردیا۔

ہمارے نمائندے کے مطابق شال کے علاقے ویسٹرن بائی پاس سے رات گئے تقریبا سہ پہر تین بجے کے وقت پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں نے ٹکری بہادر کھیازئی اور اس کے بھائی علی رضا کھیازئی کو جبری لاپتہ کردیا۔

آج دونوں بھائیوں کی جبری گمشدگی کے خلاف ویسٹرن بائی پاس شال کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ادھر ضلع آواران کی تحصیل مشکے میں پاکستانی فورسز نے مختلف چھاپوں کے دوران دو بھائیوں سمیت پانچ نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کی شناخت عطا اللہ، حبیب اللہ پسران گاجی خان ، اعظم خان ولد قاسم خان، حفیظ ولد قاسم بلوچ اور جاوید بلوچ ولد غلام جان کے ناموں سے ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز