شال(ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان میں نام نہاد غیرت کے نام پر بانو بی بی اور احسان اللہ کے قتل کیس میں ملوث اہم ملزم فوجی کاسہ لیس سردار زادہ میر حیات خان ساتکزئی کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بانو بی بی قتل کیس میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر پولیس نے سردار زادہ میر حیات خان ساتکزئی کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، میر حیات خان ساتکزئی کو جاری تحقیقات کے دوران حراست میں لیا گیا۔ اس سے قبل سردار شیرباز ساتکزئی اور بانو بی بی کی والدہ سمیت متعدد ملزمان گرفتار کیئے جا چکے ہیں۔
بانو بی بی قتل کیس نے بلوچستان بھر میں شدید عوامی ردعمل پیدا کیا تھا، اور متاثرہ خاندان نے ملزمان کی فوری گرفتاری اور انصاف کا مطالبہ کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کے تمام پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے اور مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔


