شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںشال بی این پی سربراہ پر خود کش حملہ وہ محفوظ رہے...

شال بی این پی سربراہ پر خود کش حملہ وہ محفوظ رہے ،6 کارکن ھلاک

شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر شال میں بلوچستان نیشنل پارٹی بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی گاڑی کو سردار عطا اللہ مینگل کی برسی کے موقع پر ہونے والے عوامی اجلاس کے اختتام پر خودکش بمبار نے نشانہ بنایا تاہم سردار اختر مینگل محفوظ رہے ،لیکن 6 کارکن ھلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سردار اختر مینگل کی گاڑی پر خودکش حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں چھ کارکن جاں بحق ہوگئے، جن میں سے دو کا تعلق نوشکی سے ہے۔

سردار اختر مینگل، محمود خان اچکزئی اور دیگر کئی رہنما اس اجتماع میں شریک تھے جو سردار عطا اللہ مینگل کی برسی کے موقع پر منعقد ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز