شال ( ہمگام نیوز ) ‏شال بدنام زمانہ کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گزشتہ دنوں جعلی مقابلے میں شہید تین میں سے ایک کی شناخت اتر خان بنگزئی کےنام سےہوئی ہے۔

 جنکےخاندان کاکہناہےکہ اتر خان کو 25 دن قبل سی ٹی ڈی نے مستونگ سےانکےگھر سےجبری لاپتہ کردیاتھا۔ بسیمہ میں اس دن 5 افراد کو جعلی مقابلے میں سی ٹی ڈی نے شہید کیا تھا وہ بھی تمام مختلف اوقات میں قابض پاکستانی فورسز ہاتھوں لاپتہ کئے گئے تھے ،جن میں ایک نابینہ نوجوان زاکر ولد رحمت کی نعش بھی شامل تھا جنھیں رواں سال 14 جون کو پنجگور بونستان سے ان کے گھر سے فورسز نے لاپتہ کر دیا تھا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی عرصے سے قابض پاکستانی فورسز اور دیگر ادارے جبری گمشدگی کے شکار معصوم بلوچوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کرکے انہیں مسلح تنظیموں کا کارکن ظاہر کر رہا ہے ۔