شال (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر شال میں جی پی او چوک پر گرینڈ الائنس کے ملازمین سمیت صحافیوں پر شیلنگ اور تشدد ‘ متعدد رہنماء اور کارکن گرفتار کرلیے گئے متعدد صحافی زخمی ہوگئے۔
بتایا جارہاہے کہ گرینڈ الائینس کے اعلان پر ملازمین احتجاج کرتے ہوئے ریلی کی شکل میں پر امن طریقے سے بلوچستان اسمبلی کیجانب جارہے تھےکہ پولیس نے دھاوا بول کر شیلنگ شروع کردی اور رہنماوں سمیت کارکنان کو حراست میں لینا شروع کردیا۔
اس دوران نہ صرف خواتین و حضرات ملازمین جبکہ پولیس کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کیا گیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب صحافی احتجاج کی کوریج کر رہے تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے نہ صرف مظاہرین کو منتشر کیا بلکہ موقع پر موجود متعدد صحافیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے باعث کئی صحافی زخمی ہو گئے۔
صحافتی تنظیموں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری تحقیقات اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
واقعہ کے خلاف گرینڈ الائنس نے بلوچستان بھر کے تمام دفاترز بند کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔


