یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںشال ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگربی وائے سی رہنماء چوری چھپے...

شال ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگربی وائے سی رہنماء چوری چھپے عدالت میں پیش کردیئے گئے ،مزید 5 روزہ ریمانڈ حاصل کیاگیا۔

شال ( ہمگام نیوز )مقبوضہ بلوچستان بلوچ یکجہتی کمیٹی کے آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، بیبو بلوچ، گلزادی بلوچ، بیبرگ بلوچ اور صغبت اللہ شاہ کی 15روزہ ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد انھیں جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ ون کی عدالت میں پیش کیا گیاجہاں پولیس کی جانب سے ریمانڈ کی استدعا کی گئی جوڈیشل مجسٹر یٹ کوئٹہ ون نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماﺅں کو مزید 5روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا۔

یاد رہے گزشتہ روز ان کی پیشی مقرر تھی انھیں پیش نپیں کیا گیا ،مگر ہفتہ کی دن 6 ستمبر کو سرکاری چھٹی ہونے کے باوجود انھیں چوری عدالت میں پیش کرکے رہمانڈ لیاگیا ۔ سیاسی سماجی حلقوں نے حکومت بلوچستان اور قابض پاکستانی عدلیہ اور نظام پر سخت تنقید کی ہے اور کہاہے کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ظلم اور اپنی دہشت گردی کو چھپانے کیلے کیسے کیسے غیر قانونی غیر اخلاقی حرکت پر اتر آئی ہیں ۔

دوسری جانب ڈاکٹر مہرنگ بلوچ کی بہن نادیہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں غیر قانونی پیشی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاہے بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کے دیگر رہنماؤں کو کل عدالت میں پیش کیا جانا تھا۔ وہ پیش نہیں کیے گئے تھے، اس کے بجائے، انہیں آج ان کے اہل خانہ یا وکلاء کو بتائے بغیر خاموشی سے پیش کیا گیا۔ مزید پانچ روزہ ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔ ساتھ ہی معلومات کو بلاک کرنے کے لیے انٹرنیٹ خدمات بھی معطل کر دی گئیں۔ یہ پاکستان کے آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے، آرٹیکل 10-A – منصفانہ ٹرائل کا حق آرٹیکل 10 – من مانی گرفتاری اور نظر بندی کے خلاف تحفظات

انھوں نے کہاہے کہ چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ یہ سماعت 6 ستمبر (یوم دفاع) کو پاکستان میں قومی تعطیل کے موقع پر ہوئی اور جب کوئی وکیل عدالت میں موجود نہیں تھا۔

ہمیں بی وائی سی لیڈروں کی حفاظت کے بارے میں گہری تشویش ہے جنہیں جھوٹے الزامات کے تحت حراست میں لیا جا رہا ہے۔

ہم واضح، غیر جانبدارانہ اور منصفانہ ٹرائل کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ہم سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لے، اور ہم انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس غیر منصفانہ مقدمے کی نگرانی کریں اور اس کے خلاف آواز بلند کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز