شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ شال ڈغاری میں زرک اور شیتل نامی جوڑے کو نام نہاد غیرت کے نام پر ہجوم نے پسند کی شادی کرنے پر قتل کردیا ۔
ایک منٹ کی وائرل ویڈیو میں بلوچ بیٹی کہتی ہیں کہ سات قدم کے بعد مجھے گولی ماردیں ،گولی کے سوائے کسی کو اجازت نہیں مجھے چھوئے ۔
اس کے بعد ویڈیو بناکر انھیں غیرت کے ٹھیکیدار گولیوں سے بھون لینے کے بعد ا س کی شوہر کو بھی مذکورہ مقام پر قتل کردیتے ہیں ۔


