شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںشال گرینڈ الائنس کے اعلان پر بلوچستان بھر کی طرح مستونگ اور...

شال گرینڈ الائنس کے اعلان پر بلوچستان بھر کی طرح مستونگ اور سوراب میں بھی ہڑتال جاری

مستونگ ،سوراب ( ہمگام نیوز ) بلوچستان گرینڈ الائنس مستونگ کے زیر اہتمام شال میں گزشتہ روز ملازمین کے خلاف حکومت کی جانب سے پرتشدد آنسو گیس شیلنگ، گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا ، اس موقع پر گرینڈ الائنس مستونگ کے رہنماؤں پروفیسر ریحان ندیم بلوچ، میر احمد بلوچ، ظفر بلوچ، محمد اقبال مشوانی، آغا طاہر شاہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے حکومتی بوکھلاہٹ تشدد، گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج کرنا ہر شہری اور ملازمین کا حق ہے ،مگر موجودہ حکمران بلوچستان کے ملازمین کو شہری نہیں سمجھتے، حکمرانوں نے مہنگائی کا طوفان کھڑا کردیا ہے۔

 بلوچستان کے ملازمین 10 فیصد کم تنخواہ لے رہے ہیں موجودہ حکمران اپنی تنخواہوں اور الاونسز میں بیک وقت ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے 200 سے 600 فیصد تک اضافہ کرتے ہیں، لیکن بدقسمتی سے ملازمین سڑکوں پر رل رہے ہیں لیکن حکمران ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ بلوچستان بھر کے ملازمین سراپا احتجاج ہیں تمام دفاتر، کالجز، اسکول، ہسپتال بند ہیں لیکن نااہل حکمرانوں کو عوام اور ملازمین کے تکالیف کا زرہ برابر احساس نہیں ہے ۔بلوچستان میں کرپشن اور کمیشن کے لیئے بجٹ اور پیسے موجود ہیں ، بلوچستان کے اربوں روپے لیپس کرکے پاکستانی حکمرانوں کو واپس کئے جاتے ہیں لیکن ملازمین کے وقت خزانہ خالی ہے ، موجودہ مہنگائی میں ملازمین کے لئے سفید پوشی کا بھرم رکھنا ناممکن ہوچکا ہے۔

 انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر گرینڈ الائنس قائدین کو رہا کیا جائے ،ملازمین کی تنخواہوں اور الاونسز میں اضافہ کیا جائے، 30 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاونس ادا کیا جائے بصورت دیگر ملازمین سخت سے سخت احتجاج سے بھی گریز نہیں کریں گے۔

اس طرح سوراب میں بھی گرینڈ الاٸنس کے مرکزی قیادت کے اعلامیی کے مطابق گرینڈ الائنس کے قیادت کی گرفتاری اور ملازمین پر بہیمانہ لاٹھی چارج اور شیلنگ کے خلاف ڈسٹرکٹ سوراب کے مرکزی ڈی ایچ کیو ہسپتال سوراب أر ایچ سی گدر سمیت تمام مراکز کی تالہ بندی اور ایمرجنسی کے علاوہ تمام سورسز کا باٸیکا کیا گیا۔

اس موقع پر اپنے مطالبات کے حق میں اور حکومتی رویے کے خلاف سخت نعرہ بازی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز