دوشنبه, مارچ 3, 2025
Homeخبریںشال گیس لیکج کے باعث گھر میں دھماکہ،22 سالہ لڑکی سمیت 2...

شال گیس لیکج کے باعث گھر میں دھماکہ،22 سالہ لڑکی سمیت 2 افراد ھلاک، 5 زخمی 

شال ( ہمگام نیوز )مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ شال کے علاقے پشتون آباد میں گیس لیکج کے باعث خوفناک دھماکہ ہوا ، جس کے نتیجے میں 22 سالہ لڑکی سمیت 2 افراد ھلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ رات 3 بجے اس وقت پیش آیا جب گیس لوڈشیڈنگ کے بعد پریشر بحال ہوا۔

لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال شال منتقل کردیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن مکمل کیا۔

پولیس اور متعلقہ حکام نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

واضح رہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرد علاقوں میں ہر سال موسم سرما میں گیس حادثات کے سبب درجنوں افراد کی جانیں چلی جاتی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حادثات کی بڑی وجہ گیس کمپنی کی جانب سے گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور ضرورت کے مطابق گیس کی فراہمی نہ ہونا ہے تاہم گیس کمپنی کے حادثات غفلت اور بے احتیاطی کی وجہ سے ہی پیش آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز