Home خبریں شام: داعش کے زیر انتظام جیل پر فضائی حملہ، 42 قیدی ہلاک

شام: داعش کے زیر انتظام جیل پر فضائی حملہ، 42 قیدی ہلاک

0
A US Air Force B-1 Lancer bomber flies over the Syrian town of Kobane, also known as Ain al-Arab, as seen from the southeastern village of Mursitpinar, in the Sanliurfa province, along the Turkish-Syrian border, on October 16, 2014. Turkey's ruling party said it was optimistic about the prospects for the peace process with Kurdish rebels after a spate of violence raised concern about its viability. AFP PHOTO / ARIS MESSINIS / AFP PHOTO / ARIS MESSINIS
شام میں داعش کے زیر قبضہ ایک قصبے المیادین میں واقع جیل پر فضائی حملے میں بیالیس قیدی ہلاک ہوگئے ہیں۔ برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے منگل کے روز اطلاع دی ہے کہ اس حملے کے بارے میں یقین کیا جاتا ہے کہ یہ امریکا کی قیادت میں اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے کیا ہے جبکہ اتحاد کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ اس واقعے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ رصد گاہ کے مطابق المیادین میں واقع ایک عمارت پر فضائی بمباری کی گئی تھی اور وہاں موجود قیدی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔داعش اس عمارت کو ایک جیل کے طور پر استعمال کررہے تھے۔

خروج از نسخه موبایل