Homeخبریںشام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے، دو امریکی فوجی زخمی

شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے، دو امریکی فوجی زخمی

دمشق (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق شام کے مشرقی علاقے میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے میں دو امریکی فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔
امریکی حکام کے مطابق راکٹ حملے میں دونوں اہلکاروں کو معمولی زخم آئے ہیں۔ اس علاقے میں یہ امریکی فوج پر اس سال تیسرا حملہ ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ ایک اہلکار کو طبی امداد دے کر اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ دوسرے اہلکار کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

Exit mobile version