دمشق ( ہمگام نیوز) عالمی خبر رساں نیوز ایجنسی مطابق کہ اسرائیل نے مئی کے اوائل میں شام میں کام کرنے والے ایک نئے ایرانی یونٹ کی املاک اور تزویراتی اہداف کو نشانہ بنایا تھا۔
ذرائع کے مطابق اسرائیل نے حلب کے علاقے میں ہتھیار تیار کرنے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ حملے کا نشانہ بننے والی یونٹ 18340بتائی جاتی ہے جس کی کمان جواد سلیمانی کرتے ہیں۔
یونٹ 18340 جنگی ہتھیاروں کی تیاری، سپلائی اور جانچ میں القدس بریگیڈ کے اندر موجود “شامی کور” کی مدد کرتی ہے۔ یہ یونٹ ایرانی کمان داروں اور شامی افراد پر مشتمل ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ یونٹ میں موجود شامی رومرہ امور چلانے کے ساتھ ساتھ اسلحہ سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
یونٹ کے کمان دار جواد سلیمانی کلاہی اصغر ہتھیاروں کے شعبے میں خفیہ منصوبوں کی سربراہی کرتے ہیں۔ وہ ہتھیاروں کو اپ گریڈ کرنے یا مرمت میں بھی مدد کرتے ہیں۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ مئی کے اوائل میں شام میں ہونے والے حملے میں ایک شامی فوجی ہلاک اور 7 دیگر زخمی ہوئے تھے۔ شام کی سرکاری نیوز ایجنسی ’سانا‘ کے مطابق اس حملے میں حلب شہر کے آس پاس کے مقامات کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس کی وجہ سے حلب کا ہوائی اڈہ متاثر ہوا تھا۔
انسانی حقوق کی مانیڑنگ کے لیے لندن میں قائم رصدگاہ نے بتایا کہ بمباری کے نتیجے میں گولہ بارود کے ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے دونوں ہوائی اڈوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا تھا۔ اس حملے کے بعد حلب بین الاقوامی ہوائی اڈے پر عارضی طور پر فلائیٹ آپریشن روک دیا گیا تھا۔