تہران(ہمگام نیوز ) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ شام میں ہلاک کیے گئے دو پاسداران انقلاب کی ہلاکت کا جواب دیا جائے گا۔ ترجمان ناصر کنعانی پیر کے روز ایک بریفنگ کے دوران پوچھے گئے سوال کا جواب دے رہے تھے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ایران نے سات اکتوبر سے جاری اسرائیل حماس جنگ کے دورانیے میں اپنے کسی جانی نقصان کا اس طرح ذکر کیا ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب فورس کے دو اہلکار پچھلے ہفتے شام میں ایک حملے کے دوران ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ حملے اسرائیل کی طرف سے شام میں کیے گئے تھے۔
ایرانی ترجمان نے کہا ‘ ایسا کوئی اقدام جو ایرانی مفادات کے خلاف ہو گا اور ایرانی کی شام میں ایڈوائزری فورسز کے خلاف کیا جائے گا اسے جواب کے بغیر نہیں چھوڑا جائے گا۔ ‘ شام میں ایرانی فوجی اہلکار ملٹری ایڈوائزرز کے طور پر موجود ہیں۔ انہی کو اسرائیل نے پچھلے ہفتے ایک حملے میں نشانہ بنایا تھا۔
ایک تازہ اسرائیلی حملے میں دو پاسداران انقلاب کے دو اہلکار مارے گئے۔ ایرانی ترجمان وزارت خارجہ نے اسی واقعے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیا ہے۔