دمشق (ہمگام نیوز) کردش اخبار کے نمائندے شان کاریہ نے رپورٹ دی ہے کہ سوریا (شام) کی تمام کرد تنظیمیں ایک Unified Kurdish Delegation “متحدہ کردش نمائندہ” ادارہ تشکیل دینے کے معاہدے پر رضامند ہوگئے ہیں۔
متحدہ نمائندہ وفد کی بنیادی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ بین الاقوامی امن مذاکرات میں ایک مشترکہ وفد کی صورت میں ایک ساتھ شریک ہونگے اور حکومتی تشکیل اور اپوزیشن کے حوالے سے ایک مشترکہ موقف اپنائینگے۔
کردستان ڈیموکریٹک یونین پارٹی اور کردش نیشنل کونسل کا یہ اجلاس سوریا میں امریکن ملٹری بیس ہسکہ میں منعقد ہوا ہے جسے امریکہ اور فرانس نے مشترکہ طور منعقد کروایا ہے۔
سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے کمانڈر مظلوم عبدی اور کردش نیشنل کونسل کے سیاسی رہنماؤں کے درمیان اس اعلیٰ سطحی مذاکرات کو سوریا کیلئے امریکی خصوصی ایلچی ویلیم ریبوک اور نائب سفیرجناب جامس جیفری نے منعقد کروایا تھا۔