یکشنبه, اکتوبر 13, 2024
Homeخبریںشاپک میں پاکستانی فورسز پر حملہ کرکے چھ اہلکار ہلاک کیے: بی...

شاپک میں پاکستانی فورسز پر حملہ کرکے چھ اہلکار ہلاک کیے: بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے ضلع کیچ ،سی پیک روٹ پر 6 پاکستانی فوجی اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئےکہا کہ 16 ستمبر،اتوار کے روز سرمچاروں نے پاکستانی فوجی قافلے کی ایک گاڑی کو شاپک ڈیم کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنا کر تباہ کیا،گاڑی میں سوار چھ اہلکار ہلاک اور دو شدید زخمی ہوئے۔

گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ چین پاکستان اکنامک کوریڈور کی حفاظت اور تعمیر کے لیے بڑی تعداد میں فوجی اہلکار تعینات ہیں۔ ہم عوام سے ایک بار پھر اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایف ڈبلیواو ،فوجی اہلکاروں انکے قافلوں سے دور رہیں سرمچار انکو کسی وقت اور کسی مقام پر نشانہ بنا سکتے ہیں۔پاکستانی فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز