Homeخبریںشاہینہ شاہین قتل کی خلاف قائم بھوک ہڑتالی کیمپ کو 3 دن...

شاہینہ شاہین قتل کی خلاف قائم بھوک ہڑتالی کیمپ کو 3 دن مکمل ہوگئے

شاہینہ شاہین قتل کی خلاف قائم بھوک ہڑتالی کیمپ کو 3 دن مکمل ہوگئے

تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر تربت میں شاہینہ شاہین کی قتل کے خلاف قائم بھوک ہڑتالی کیمپ کو 3 دن مکمل ہوگئے ہیں۔

بھوک ہڑتالی کیمپ میں شاہینہ شاہین کی بہن زارہ شاہین کا کہنا تھا کہ ہم پچھلے تین دنوں سے تربت میں شاہینہ کی قتل کے خلاف انصاف کیلئے بھوک ہڑتالی کیمپ میں بھیٹے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تربت کے عوام آخر چاہتی کیا ہے، کیا انہیں ملک ناز کا واقعہ کافی نہ تھا کہ حیات اور شاہینہ کا قصہ دہرایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تربت کے عوام کو ہوش کے ناخن لینا چاہیئے، کسی اور واقعہ کی انتظار میں بھیٹنے کے بجائے ان کو چاہئیے کہ وہ ان ناانصافیوں کے خلاف آواز اٹھائیں تاکہ آنے والے وقت میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ پیش نہ آئے۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ ہم تمام انسان دوست تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

Exit mobile version