Homeخبریںشاہ سلمان کا محمود عباس کو فون، فلسطینیوں کی حمایت کے عزم...

شاہ سلمان کا محمود عباس کو فون، فلسطینیوں کی حمایت کے عزم کا اعادہ

ریاض(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صدر محمود عباس سے بات کرتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے مظالم اور غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کیا ، انہوں نے اسرائیلی بمباری سے زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے غزہ کی پٹی اور القدس میں اسرائیلی کارروائیاں روکنے کے لیے ہر سطح پر رابطہ کرکے اسرائیل پر جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالنے کے لیے تمام مؤثر فورمز پر زور دیا ہے ۔

جبکہ دوسری جانب صدر محمود عباس نے مملکت کے فلسطین کے بارے میں شاہ عبدالعزیز کےدور سے چلے آ رہے موقف کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیلی ریاست کی جارحیت روکنے کے لیے سعودی عرب کی کاوشوں‌کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

درایں اثنا فلسطینی وزارت خارجہ نے غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے سعودی عرب کی کوششوں کو سراہا ہے۔ وزارت خارجہ نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے جمہوریہ مصر کی کوششوں کی بھی تعریف کی ـ

Exit mobile version