زاہدان: (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بروز پیر 7 کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے کچھ حصوں بالخصوص جنوب میں ہونے والی شدید بارشوں کے بعد موسمی ندی نالوں میں طغیانی شروع ہو گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق کسرہند اور گھ شہروں کے علاقوں سے موصول ہونے والی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ کاجہ، بیلپیر اور ملوران ندیوں میں طغیانی آ گئی ہے جہاں ڈیم اور دیگر بند تباہ ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ بعض علاقوں میں سیلاب زرعی زمینوں میں داخل ہوگیا ہے اور کئی کھڑی اور تیار فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔