مانیلا: (ہمگام نیوز) فلپائن کے سابق فوجی سربراہ نے کہا ہے کہ تائیوان پر حملہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک شمالی فلپائن پر کنٹرول نہ ہو۔ امریکہ نے شمالی فلپائن میں فوج، اینٹی شپ میزائلز اور مستقل جنگی مشقیں شروع کر دی ہیں، تاکہ بشی چینل کے ذریعے چین کی بحری رسائی کو روکا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ کا ہدف ہے کہ اگر چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو چین کے جنگی بحری جہاز بحرالکاہل تک نہ پہنچ سکیں۔

چین نے اس اقدام کو علاقائی استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا ہے، جبکہ فلپائن اور امریکہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات دفاعی نوعیت کے ہیں۔