سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںشہداء کا دن منا کر بلوچ قوم نے ثابت کیا کہ وہ...

شہداء کا دن منا کر بلوچ قوم نے ثابت کیا کہ وہ اک زندہ قوم ہے: حیربیار مری

لندن( ہمگام نیوز) بلوچ قوم دوست رہنما حیربیار مری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچ قوم نے بلوچستان سمیت پوری دنیا میں اپنے شہدا کو بہترین انداز میں خراج تحسین اور عقیدت پیش کرکے ثابت کردیا کہ بلوچ ایک زندہ قوم ہے۔ بلوچ عوام نے اپنی قوم پر انحصاراور اعتماد کرنے والے حب الوطن لوگوں کی طرح بلاامتیازتمام شہیدوں کو ایک ساتھ ایک ہی دن یاد کرکے پوری دنیا میں منفرد اور بے مثال قوم ہونے کا ثبوت دیا ہے،انہوں نے کہا کہ بلوچ شہدا نے قومی آزادی کی خاطر اپنی بیش قیمت اور انمول زندگیوں کو قربان کیا اور بلوچ قوم کی سربلندی اور قومی آزادی کی خاطر انہوں نے خود کو تیاگ کر بلوچ قوم کو دنیا میں پہچان اور اعزازبخشا ہے ۔جن شہدا نے اپنی زندگیاں دیکر قوم کو جس طرح شرف دیا انکو ایک دن ایک ساتھ 13نومبرکے دن خراج عقیدت پیش کرنا قابل تعریف ہے خاص کر بلوچستان میں جہاں سیاسی سرگرمیاں کرنا قابض پاکستانی ریاست نے انتہائی دشوار اور مشکل بنادی ہیں۔ وہاں پر بلوچ خواتیں اور جہدکاروں کا باہر نکل کر قومی شہدا کا دن منانا سراہنے کے لائق ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ان مشکل ،کٹھن ،دشواراور پیچیدہ حالات کو عبور کرنے کے بعد ہی قومی آزادی کا حصول ممکن ہے اور آج بلوچ قوم قابض پاکستانی ریاست کی طرف سے پیداکردہ ان کٹھن اور مشکل حالات کا حوصلہ مندی اور بہادری سے سامنا کررہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز