یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںشہدائے فروری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔بی آر ایس او

شہدائے فروری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔بی آر ایس او

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مر کزی ترجمان حمدان بلوچ نے کہا کہ بلوچ شہداء نے جس عظیم مقصد کیلئے قربانی دی ان کی بدولت آج بلوچ قومی تحریک فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو چکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کر دہ بیان میں کیا ترجمان نے کہا کہ شہید سنگت ثناء بلوچ اور شہدائے فروری شہید کامریڈ قیوم، شہید جمیل یعقوب، شہید محبوب واڈیلا، شہید ماسٹر رحمان عارف، شہید عقیل، شہید نوروز، شہید جنید، شہید جہانزیب، شہید موسٰی سمیت تمام شہداء کو انکی بے لوث قربانیوں پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں شہدائے بلوچستان نے عظیم مقصد کے لیے اپنی جانیں قربان کیں ، آج شہیدوں کی قربانیوں کی بدولت بلوچ قومی تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے اور ہمیں شہداء کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اپنی صفحوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا ۔شہید سنگت ثناء بلوچ سمیت شہدائے بلوچستان کے فکر و نظریے پر کاربند ہوتے ہوئے ہمیں منزل کے آگے بڑھنا ہے ۔جس طرح کے مظالم بلوچستان میں ڈھائے جا رہے ہیں اسکی مثال کئی نہیں ملتی ، اسلام کے مقدس نام پر بے گناء بلوچوں کی نسل کشی کی جارہی ہے جس پر اقوامِ عالم،بین القوامی انسانی حقوق کے اداروں سمیت اقوامِ متحدہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے جس سے حالات مزید خرابی کی طرف جا رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز