Homeآرٹیکلزشہدائے مرگاپ : تحریر: زامران بلوچ

شہدائے مرگاپ : تحریر: زامران بلوچ

بلوچستان جہاں اکثر و بیشتر چار جماعتی اتحادوں پونم یا مالک اختر بزنجو جیسے سیاست دانوں کی دو رُخی سیاست غالب رہا ہے فیور نشنلزم کی سیاست کو ایک واضح لائن دینے میں مشکلات پیش آتے رہے ہیںموقع پرست قیادت نے جب چاہا بلوچ سیاست کا رُخ موڑا تو سب آنکھین بند کرکـے اسی راہ پر چل پڑےبلوچ وطن کے ذرخیز سرزمین نے ہر دور وقت میں عظیم فرزندوں کو جنم دیا ہے جنھوں نے قوم کو متحد اور واضح موقف کے ساتھ وطن سے عشق اور قوم سے مِھر کیا ھے قائدانہ صلاحیتیں بھی ان عظیم لیڈروں میں رہا ھے مگر ہر وقت کسی نہ کسی شکل اور مشکلات کی صورت میں حدثاتی لیڈر شپ نے موقع پاتے ہی بلوچ سیاست پر باآسانی قبضہ کیا ہے اور یہی صورتحال آج بھی بلوچ سیاست کو درپیش ہےشـھید غلام محمد بلوچ ‘ شیـر محمد بلوچ اور شھـید لالہ منیر بلوچ کی عظیم جدوجھد دن رات محنت سرکل جلسہ جلوس بلوچستان کـی سیاست کو پاک صاف کـرنے میں ایک اہم کردار کا حامل رہا ہےشھید واجہ غلام محمد کی سنجیدہ سیاست راست گوئی وطن اور بلوچ عوام سـے مِہر نے اُسے عظیم بنایا اور اسکے کئی ساتھی سیاسی سنگت آج ڈاکڑ مالک کی طرح چم جہلی کو قبول کرکے مفادات کی سیاست میں مُردار ہوچکے ہیںشاید ان مردہ ضمیر ساتھیوں کی ضمیر بھی کبھی کبھار انکو شرمندہ کرتا ہو؟شھید واجہ غلام محمد بلوچ اور مخلص ساتھیوں نے بلوچ سیاست کو پاک و صاف کرکے بلوچ قوم میں ایک اعتماد بحال کروایا بی این ایم کو گند و گٹر سے صاف کرکے سرفیس کی سیاست کو طاقتور بنانے کی رسم شروع کیاماس پارٹی کی جانب قدم بڑھنا شروع کیا کہ ظالم قبضہ گیـر کے ھاتھوں جام شھادت نوش کیامُرگاپ کی زمین پر پڑھے شھید غلام محمد شیر محمد اور لالہ منیر کی مسخ شدہ لاش نـے بلوچ سیاست اور سماج کو بیدار کیا اور قبضہ گیر سے نفرت کی انتھا نے بلوچ نشنلزم کو ایک طاقت مہیا کیامگر بدقسمتی سـے آج اسکی محنت اور مظبوط پارٹی قبضہ ہوکـر قبضہ گیـر بن چکا ہےجب شھید غلام محمد پارٹی کے قائد تھے تو بی ایس او آزاد کے دوستوں نے بی این ایم کے کونسل سیشن کے چند پوسٹر لگاے تو شھید کو یہ بات ناگوار گزرا اور آج بی ایس او کو نشنل پارٹی مینگل کی طرح لنگڑہ گوڑے فرنٹ کی شکل میں بی این ایم کا ونگ بنایا گیا ہےآج جو لوگ شھید کـے فکر و فلسفہ کی بات کرتے ہیں کل انہی لوگوں نے کہا تھا کہ شھید غلام محمد ڈاکڑ حئی کی طرح پارٹی صدارت پر قابض ہے.کہیں شھید کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈہ تو کہیں ڈاکڑ امداد اور منان کے ذریعے چور دروازے سے صدارت کی کرسی پر برجان اور کنڑول کرنے کی ناکام کوشش کیے گئے مگر شھید اور اسکی مظبوط ٹیم ورک نے بی این ایم کو انقلابی معیار پر چلا کر ہر سازش کو ناکام بنا دیا اور کل تک ایک سرکل یا بیٹھک میں شھید بات کررہا ہوتا تو سفید ریش بنیک ملازم کی آمد وہان ہوتا تو شھید بات کو بلوچ سیاست سے گھوما کر نجی معملات پر لے آتے مگر آج وہی شخص دسـت راسـت بنا بیٹھـا ہـےشــھـیـد واجــہ غـــلام محمد بلوچ کی پُرآشوب زندگی مشکلات تکلیف قوم اور قومی سیاست کے لیے معنی رکھتا تھااور آج کی لیڈر شپ کی تکلیف مشکلات قوم اور قومی سیاست میں مذید مشکلات پیدا کررہا ہـےبلوچ سیاست کا ہمیشہ سے یہ المیہ رہا ہے کہ زندہ ورکر لیڈر یا پیر و مرشد بن کر جیتا رہا یا مخلص ہوکر سیاست کرتا رہا نہ اُسے کوئی اہمیت دیتا ہے اور نہ کہ سوال یا تنقید کا گستاخـی کرسکتا ہـے اورجب یہی لیڈر یا ورکر شھید ہوتا ہے تو اسکی فکر فلسفہ کمزوریاں خامیاں خوبیاں یا کامیابیاں زیر بحث ہونے کے بچائے ھم سیاسی گدھ بن کر انکی لاشوں کو نچوتے رہیں گے. اور تیرا میرا شھید کا نعرہ مستانہ لگا کر اپنے اپنے ڈیٹھ اینٹ کی مسجدوں میں پیش امامی پر لگ جاتے ہیںقوم وطن شھدا صرف جذبات اور جذباتی پن یا گروہی مفادات کے تحت ھمارے نعرہ ہیں اس سے بڑھ کر قومی یکجھتی کے سامنے رکاوٹ بن کر کیوں اتحاد اتحاد کا مذاق کرتے پھرتے ہیں؟ جہاں اتحاد کے اولین ذرائع پاؤں تلے روندے جائیں .جہاں ھزاروں شھُـدا کی قربانیوں کو پس پشت ڈال کر پارٹی وابسطہ شھیدوں کے دن دھوم دام سے منائے جائیں اور قوم یکجھتی صاف شفاف عمل سے مل بیٹھ کر احتساب سے راہ فرار اختیار کرکے پھر اتحاد یکجھتی جیسے الفاظوں سے پریس ریلیز کا کھیل کھیلا جائے اور قوم کی جذبات کو فٹبال کی طرح شوٹ کرتے ہوئے قومی تحریک کو مصلحت پسندی کی بنیاد پر کامیاب کرنے کی ناکام کوشش کا رزلٹ آج ھم سب بھُگت رہے ہیں .شھید غلام محمد شھید سنگت ثنا بلوچ شھید جلیل ریکی اور سنگت بشیر زیب نے جب حالات اور وقت کی نزاکت کو سمجتے ہوئے بلوچستان کی طویل عرض میں تمام بلوچ آزادی پسند پارٹیوں تنظمیوں کو بلوچ نشنل فرنٹ کی نام سے اتحاد کی چھتری میں جمع کیا تو اسی دن سے مفاد پرست ہمارے ہی صفوں سے سرگرم ہوگئے اور بلوچ ماس پارٹی کے نام پر بی آر ایس او کا نزول سے مینگل بردران سے محبت کی ابتدا تک فرنٹ کو لولا لنگڑا کرنے کی بندوبست کیا گیا اور آج کئی جماعتوں کی فرنٹ بی این ایم اور بی ایس او کی صورت میں ہیچکیاں لـے رہا ہے.

Exit mobile version