چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںشہدائے مرگاپ کی برسی کے موقع پر پنجگور مکمل بند رہا

شہدائے مرگاپ کی برسی کے موقع پر پنجگور مکمل بند رہا

پنجگور (ہمگام نیوز ) پنجگور بلوچ رہنماوں واجہ غلام محمد لالہ منیر احمد اور میر شیرمحمدکی چھٹی برسی کی مناسبت سے شہر بھر میں شٹر بند ہڑتال تمام کاروباری مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی راوانی بھی متاثر تفصیلات کے مطابق بلوچ رہنماوں واجہ غلام محمد لالہ منیر احمد اور میرشیرمحمد بلوچ کی چھٹی برسی کی مناسبت سے بی این ایف کی کال پر پنجگور شہر میں مکمل شٹر بند ہڑتال رہی جس سے تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز دکانیں ہوٹل بنک اور دیگر مالیاتی ادارے بند رہے اور سڑکوں پر سے ٹریفک بھی غائب رہی ہڑتال کے موقعے پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے پنجگور انتطامیہ کی جانب سے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز