کوئٹہ(ہمگام نیوز )بلوچ ری پبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیرمحمد بگٹی نے کہا ہے کہ میں شہدا مرگاپ کو انکی ساتویں برسی کی مناسبت سے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بی آر پی کی جانب سے نو اپریل کو ریفرنسز اور شٹر ڈاون ہڑتال کی کال کا اعلان کیا اپنے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا کہ شہیداعظم نواب اکبر خان بگٹی کی شہادت کے بعد شہدا مرگاپ کی شہادت نے بلوچ قومی تحریک میں ایک نئی روح پھونک دی جس کے نتیجے میں بلوچ قومی جدوجہد نا صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ایک ناقابل شکست قوت کے طور پر ابھر کر سامنے آئی۔ شیرمحمد بگٹی نے کہا کہ بی آر پی کے مرکزی رہنما شہید شیرمحمد بلوچ، بی این ایم کے قائد شہید غلام محمد بلوچ اور شہید لالا منیر کی شہادت سے بلوچ قوم تین انتہائی اعلی درجے کے رہنماوں سے محروم تو ضرور ہوئی اور انکی شہادت سے بلوچ جدوجہد میں ایک خلا تو پیدا ہوا لیکن بلوچ نوجوانوں کی جوق در جوق شمولیت سے بلوچ تحریک انکی قربانی کی ثمرات سے آج تک مستفید ہورہی ہے اور منزل مقصود کی حصول تک ہوتی رہیگی کیونکہ ان رہنماوں کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اور انکی نقش قدم پر چلتے ہوئے ہزاروں بلوچ نوجوانوں کی بلوچ کاروان میں شامل ہوکر اس قومی ذمہ داری کو اپنے مضبوط کندھوں پر اٹھالیا ہے۔ بیان میں کاروباری برادری سے اپیل کی کہ شہدا مرگاپ کی برسی کے موقع پر شٹر ڈاون ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے شہدا کو خراج عقیدت پیش کریں اور انھوں نے پارٹی کارکنان کو ہدایت کی کہ تمام زونز میں ریفرنسز کا انعقاد کرکے شہدا مرگاپ کی جدوجہد اور عظیم قربانی کو یاد کرتے ہوئے انکی مشن کو منزل تک پہنچانے کا عزم نو کریں۔


